

یَا فَتَّاحُ 100 مرتبہ پڑھیں۔ سورۃ الفلق 3 مرتبہ پڑھیں۔
آج آپ پر بے چینی اور گھبراہٹ کا غلبہ رہے گا۔ کبھی آپ ضرورت سے زیادہ حقیقت پسند نظر آئیں گے اور کبھی خیالات و وہم میں گم ہو جائیں گے، جس کی وجہ سے اضطراب بڑھے گا۔ آپ کے لیے ضروری ہے کہ حقیقت اور خیال کے درمیان توازن قائم کریں، کیونکہ سب کے ساتھ آپ کی رائے نہیں ملے گی۔
محبت
آپ کے ساتھی کو آج آپ کی شدید ضرورت ہے۔ اس کے مشکل حالات میں اس کا سہارا بنیں اور اسے تنہا نہ چھوڑیں۔
کیریئر
کام کے میدان میں کوئی اہم فیصلہ نہ کریں۔ قمر کی مخالفت کی وجہ سے موقع ضائع ہونے یا غلط فیصلہ لینے کا اندیشہ ہے، لہٰذا صبر اور نصیحت پر عمل کریں۔
صحت
صحت کے مسائل میں دوسروں کی ہمدردی کا انتظار نہ کریں، کیونکہ موجودہ حالت آپ کی اپنی لاپرواہی کا نتیجہ ہے۔