Read Aap Kay Masail Aur Un Ka Hal – 14-09-2025
سوال : میرے شوہر کا ویزا نہیں لگ رہا کوئی وظیفہ بتادیں ۔
جواب : روزانہ 303 مرتبہ یَا فَتَّاحُ، یَا مُسَبِّبَ الْأَسْبَابِ پڑھیں شروع اور آخر میں 3 مرتبہ درود شریف اور سورۃ یوسف آیت 21 کا آخری حصہ: وَاللّٰہُ غَالِبٌ عَلٰی اَمْرِہٖ وَلٰکِنَّ اَکْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَ۔ روزانہ 41 مرتبہ پڑھ کر شوہر کا نام لے کر دعا کریں۔
سوال: میری جاب نہیں لگ رہی میں بہت کوشش کرچکا ہوں انٹرویو بھی اچھا ہوجاتا ہے لیکن پھر بھی کچھ نہیں بنتا مہربانی فرما کر مجھے گائیڈ کردیں شکریہ ۔حسنین سراج
جواب : آپ اپنی تاریخ پیدائش اور والد کا نام بھی بھیج دیتے تو زائچہ اور تفصیلی رہنمائی کردی جاتی ۔ آپ ’’یا وہاب ُ ، یا فتاح ُ ، یا رزاق ُ ، 303 مرتبہ روزانہ فجر یا عشاکی نماز کے بعد اول آخر 3 بار درود شریف پڑھیں اور دل میں نیت کریں (یا اللہ میرے رزق کے دروازے کھول دے ۔ میرے لیے نوکری کے اسباب پیدا فرما ۔ )
سوال : میرا نام عدیل شہباز ہے اور میرا اسٹار برج حمل ہے مجھے کچھ بتادیں زندگی میں کچھ بھی کرلو کام خراب ہوجاتے ہیں ۔
جواب : اپنے بارے میں تفصیل جاننے کیلئے تاریخ پیدائش لازمی بتایا کریں ۔ آپ فجر کے بعد یا عشا کی نماز کے بعد یَا فَتَّاحُ، یَا رَزَّاقُ 303 مرتبہ پڑھیں اول آخر تین تین بار درود شریف اور سورہ واقعہ پڑھیں ۔
سوال: میرا نام احسن حبیب ہے اور میری تاریخ پیدائش 20 ستمبر 1971ہے ۔
جواب : آپ کا برج سنبلہ Virgo ہے اور آپ کا لکی پتھر زمرد ہے ۔