

یَا رَزَّاقُ 100 مرتبہ پڑھیں۔ سورۃ الفلق 3 مرتبہ پڑھیں۔
آج آپ کی زندگی میں کچھ تناؤ نمایاں ہوسکتا ہے، خاص طور پر رومانوی تعلقات میں۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ آپ اپنے منفی جذبات کو کھل کر بیان نہیں کر پا رہے۔ دانشمندی اسی میں ہے کہ اپنی بات کا اظہار نرم لہجے اور حکمت سے کریں تاکہ تعلق کو نقصان نہ پہنچے۔
محبت
آپ اور شریکِ حیات مشترکہ دلچسپیوں پر متفق ہوں گے اور ایک اہم مقصد حاصل کریں گے جس سے آپ دونوں کی سماجی حیثیت میں بہتری آئے گی۔ خوشگوار لمحات آپ کے چہرے پر مسکراہٹ لے آئیں گے۔
کیریئر
حالات کا بہترین حل درمیانی راستہ اختیار کرنا ہے۔ اگر حد سے زیادہ جلد بازی دکھائی تو آپ کو بعد میں اس کا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔
صحت
آپ جسم کے مختلف حصوں میں شدید درد محسوس کر سکتے ہیں۔ اس کے علاج کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کرنے میں دیر نہ کریں۔