Tunisha Sharma film and drama actress committed suicide on the set

0

بھارتی اداکارہ تونیشا شرما نے خودکشی کرلی

بالی ووڈ فلموں میں مختصر مگر پراثر کردار نبھانے والی اداکارہ تونیشا شرما نے ایک ڈرامے کے سیٹ پر خودکشی کرلی۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی پولیس نے تونیشا شرما کی موت کی تصدیق کی اور بتایا کہ انہوں نے بھارتی ڈرامے کے سیٹ پر خودکشی کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اداکارہ نے سیٹ پر خود کو پھانسی لگا کر خودکشی کی، انہیں اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔

Tunisha Sharma

تونیشا شرما نے ٹی وی شو بھارت کا ویر پترمہارانہ پرتاب سے اپنے اداکاری کے سفر کی شروعات کی۔

اس کے بعد انہوں نے چکرورتن اشوکا سمراٹ، گبر پونچھ والا، شیر پنجاب، مہاراجا رنجیت سنگھ ، انٹرنیٹ والا لواور عشق سبحان اللہ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

اداکارہ کئی بھارتی فلموں میں مختصر کردار میں نظر آئیں، جن میں فتور، بار بار دیکھو، کہانی 2 اور سلمان خان کی دبنگ 3 شامل ہیں۔

Tunisha Sharma

Leave A Reply

Your email address will not be published.